255

چھٹی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ کرنیوالے تعلیمی اداروں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

گلگت بلتستان میں موجود ایک مریضہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جن کو آئیسولیشن وارڈ میں شفٹ کیا جاچکا ہے، سیکرٹیری صحت، کمشنر گلگت

گلگت(سعادت علی) سیکریٹری صحت رشید احمد،ایڈیشنل سیکریٹری محمد اعظم خان،کمشنر گلگت عثمان احمد،ڈی سی گلگت نوید احمد سرولنس آفیسر ڈاکٹرشاہ زمان ودیگر نے گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں موجود ایک مریضہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جوکہ آئی سولیشن وارڈ میں شفٹ کیا جاچکا ہے انہوں نے کہا کہ مریضہ حال ہی میں ایران کا سفر کرچکی ہے جبکہ اسکے اہلخانہ کے تمام افراد کوان کے گھروں میں کرونٹائن میں رکھا گیا ہے اور ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ بھی کرونا وائرس کے نفی میں آگئے ہیں عہدیداروں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے دومریض اس وقت اسلام آباد پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں کرونا وائر س کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ان کے اہلخانہ کے تمام ٹیسٹ رپورٹ کرونا وائرس کے نفی میں آگئے ہیں،پریس کانفرنس کرتے ہوئے عہدیداروں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 1157زائرین اب تک داخل ہوچکے ہیں جن میں سے ایک ہزار زائرئن کی سیکریننگ کی جاچکی ہے اور مذید 157زائرین کو چیک اپ کیا جارہا ہے جس کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جبکہ گلگت ائیرپورٹ،سکردوائیرپورٹ،استک،اور بھاشاکے مقام پر بھی سیکریننگ سینٹر نصب کئے گئے ہیں اور صوبے کے تمام اضلاع میں مشینری الرٹ کی جاچکی ہے اسی کے ساتھ ہی پاک چائینہ سرحد اپریل میں بارڈایگریمنٹ کے تحت کھولنے کا فیصلہ بھی موخرکردیاگیا ہے اور پاک چائینہ سرحد غیر معینہ مدت تک بند رہیگی،سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام سرکاری ونجی پرائیویٹ تعلیمی اداوں کو سات مارچ تک بند رکھنے کافیصلہ کیاگیا ہے اور دس تاریخ کو مذید صورتحال دیکھ کر فیصلہ کیاجائیگا،سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ ہے کسی ادارے نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی تو انتظامیہ حرکت میں آئیگی جبکہ تعلیمی اداروں کو چھٹی کا نوٹفکیشن جاری ہونے کے باوجود پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے عمل نہیں کیاتو ان کی رجسٹریشن مسنوخ کردی جائیگی،سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محکمہ صحت کی طرف بتائے گئے اصولوں پر عمل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں