250

گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے بنیادی حقوق کے سلسلے میں بیشمار اقدامات کئے ہیں، سعیدہ مغل

گلگت(اسپیشل رپورٹر)سعیدہ مغل صدر خواتین ونگ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت ڈویژن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے بنیادی حقوق کے سلسلے میں بیشمار اقدامات کئے ہیں. گلگت بلتستان کے خواتین ممبران اسمبلی نے خواتین کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک پائی کا کام نہیں کیا اور مفت میں مالی مفادات لیتی رہی. بے بسی کا یہ عالم کہ ایک خاتون وزیر کو بھی عہدے سے فارغ کیا گیا ہے. معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا حصہ نصف سے زیادہ ہے. ایک کامیاب مرد کے پیچھے اسے کی بیوی کا ہاتھ ہو تا ہے. جب گھر بار، بچوں کی پرورش اور تعلیم، ایک عورت احسن طریقے سے چلاتی ہے تب ایک گھرانہ خوشحال اور معاشرہ ترقی کر سکتا ہے. پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کو با اختیار اور با عزت زندگی گزارنے کے لئے 1973ء کی آئینی مسودے میں اسلامی احکامات کی روشنی میں شکیں شامل کردیا. خواتین کو باپ کی وراثت میں حصہ دار بنایا گیا. نکاح کے دوران عورت کی مرضی کا حق دیا گیا. عورت کی گواہی قابل قبول کی گئی. ترکہ میں بیوہ کا حق تعین کیا گیا.پاکستان پیپلزپارٹی نے بدلتے ہوئے سیاسی حالات اور واقعات کے پیش نظر شہید پارٹی کی باگ ڈور ہی ایک خاتون محترمہ نصرت بھٹو کو حوالے کر دیا جو بعد میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو بطور چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی سو نپی دی گئی. جو دنیا میں خواتین کو با اختیار کر نے کی ایک انمول مثال تھی. بطور چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے بحالی کے لئے دن رات کوشاں رہی اور نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی 1988 ء حکومت آگئی. اور محترمہ بے نظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوگئی. شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے بے شمار اقدامات کئے. جن میں فرسٹ خواتین بنک کا قیام.جہاں خواتین اپنا معاشی ترقی کے لئے قرضوں کی سہولت سے استفادہ حاصل کر سکے. خواتین تھانوں کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں خواتین اپنا روز مرہ زندگی میں پیش آنے والے قانونی مسائل کو فوری حل کر سکے. خواتین کی زچہ بچے کی نگہداشت کے لیے پاکستان بھر میں ایک لاکھ سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تعینات کیا گیا تاکہ گاوں گاوں گھر کے دہلیز پر ہی صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے. پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں نمائندگی دی ہے. سیاست، عدلیہ، فوج، صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، ملک کے ہر ادارے میں خواتین کو نمایاں نمایندگی اور کوٹہ دیا گیا ہے آج عورت جج، ڈاکٹر، وکیل، پائیلٹ، انجینئر، استاد، وزیر، مشیر، سائینس دان، زندگی کے ہر شعبے میں اپنے خدمات سرانجام دے رہی ہے اور اس کے لیے ہم شہید بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں