260

گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

14 سالہ مریض کا تعلق سکردو سے ہے جبکہ 8 مزید مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونے تصدیق کیلئے اسلام آباد بھیجے گئے ہیں، ترجمان گلگت بلتستان حکومت

سکردو (آئی این پی) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کی صوبے میں دوسرے کرونا وائرس کے مریض کی تصدیق۔14 سالہ مریض کا تعلق سکردو سے ہے جبکہ 8 مزید مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونے تصدیق کیلئے اسلام آباد بھیجے گئے ہیں۔بدھ کے روز ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیص اللہ فراق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی ہے،نئے کرونا وائرس کی تصدیق ہونے والے مریض کا تعلق سکردو سے ہے جس کی عمر14 سال ہے، ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 2ہو گئی ہے اور کرونا وائرس سے متاثرہ مریض سٹی ہسپتال سکردو کے آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے،صوبے میں 130 آئیسولیشن وارڈ قائم کئے گئے ہیں جبکہ سکردو میں ہسپتال کے 7 کمرے کروناوائرس کے مریض کیلئے مختص ہیں۔ فیض اللہ فراق نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مزید8 مشتبہ کیسز کے نمونے اسلام آباد تصدیق کیلئے بھیجے گئے ہیں۔(ص۔م ا)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں