258

کاروباری شخصیت حاجی صفدر کی بازیابی کیلئے چیف سیکرٹیری آفس تک ریلی

حکومت اغواء کاروں کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے، ملزمان کے شناخت کے باوجود ان کو بازیاب نہیں کروانا سر ا سر ناانصافی ہے، امجد ایڈوؤکیٹ، شفیع خان، دیدار علی

گلگت(جنرل رپورٹر)گلگت بلتستان کے معروف کاروباری شخصیت حاجی صفدر شاہ کی بازیابی کے لیے ورثا اور عوام کی طرف سے بعد از نماز جمعہ بینظیر چوک سے چیف سیکریٹری آفس تک احتجاجی ریلی سیاسی۔ مذہبی جماعتوں انجمن تاجران کی اعلی قیادت سمیت عوام کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت حکومت سے فوری طور پر گلگت بارگو سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت کو فوری بازیاب کرانے کا مطالبہ۔ احتجاج مظاہرے کے شرکاء سے پیپلز پارٹی پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ۔اسلامی تحریک کے رہنما دیدار علی۔اپوزیشن لیڈر شفیع خان۔رکن اسمبلی جاوید حسین۔سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد۔انجمن تاجران اور جماعت اسلامی کے رہنماوں و دیگر نے خطاب کرتے ہو? کہا کہ 5 مہنے سے حاجی صفدر شاہ کی بازیابی کے لیے واویلا اور مطالبہ کررہے ہے شناخت اور اغوا کاروں کا پتہ ہونے کے باوجود حکومت بازیاب نہیں کرواسکتی اور اغوا کاروں کے سامنے حکومت بے بس نظر آرہی ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ فوری بازیاب کروا? اگر کسی دوسرے علاقے کا شخض جی بی میں اغوا ہوتا تو گن شپ ہیلی کاپٹر چلتے بمباری ہوتی فوری طور پر کیا پاکستان میں قانون اوراصول نام کی کو?ی چیز نہیں ہے۔ کاروباری لین دین کا بہانہ بنا کر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت کو اغوا کرنا غیر قانونی عمل ہے لہذا اگلے جمعے تک بازیاب نہ کرایا گیا تو احتجاج کا دا?رہ وسیع کرکے کے اگلے لا?حہ عمل کا اعلان کیا جا? گا۔حاجی صفدر کی بازیابی ک لیے ہم نے پچھلے 5 مہینے سے پرامن اور تمام تر قانونی راستے اپنا? لیکن چار مہینے سے ذیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک بازیاب نہ کرایا جاسکا لہذا اب صوبائی۔ وفاقی حکومت۔ پاک آرمی اور خفیہ اداراے اس طرف توجہ دیتے ہو? گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت کو بازیاب کرانے کے لیے اقدامات کرے اور جلد از جلد بازیاب کرایا جا? بصورت دیگر احتجاج میں شدت آ? گی اور پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کا دا?رہ پھیلا دیا جا? گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں