165

پاکستان کی جوہری پالیسی کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے خصوصی شرکت کیا۔

اسلام آباد(پ ر) پاکستان کی جوہری پالیسی کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ کے اختتامی تقریب میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے شرکت کی۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنزکے مطابق ورکشاپ کا انعقاد سنٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک سٹیڈیز پاکستان نے کیاتھا۔ورکشاپ میں پاکستان ایڈامک انرجی سمیت پاکستان بھر سے 20جامعات اور تحقیقی اداروں کے مندوبین نے شرکت کی۔ورکشاپ منعقد کرنے کا بنیادی مقصد پاکستان کی جوہری پالیسی کے خدوخال بیان کرنا اور ان کو قیام امن کے استعمال کرنے کے حوالے گفتگو کرنااور جائزہ لیناتھا۔ اختتامی تقریب سے پاکستان کے اسپیشل ایس پی ڈی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عامر جمیل نے خطاب کیا اور پاکستان کی جوہری توانائی کو پاکستان کی ترقی اور دفاع کے حوالے سے ایک جامعہ گفتگو کی۔اور مندوبین کے سولات کے جوابات بھی دئیے۔اس ورکشاپ میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ورکشاپ میں خصوصی شرکت کی۔اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں علاقائی انضمام اور بین الاقوامی شعبہ کے حوالے سے بات بھی کی۔اور خواہش کا اظہار کیاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بھی سنٹر فار اسٹریٹجک سٹیڈیز کے حوالے سے ورکشاپ منعقد کیاجائے اور خاص طور پر خطے کے حالات کے حوالے سے طلبہ وطالبات سمیت عوام کو آگاہی فراہم کی جائے۔اس ضمن میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور سنٹر فار نیشنل اسٹریٹجک سٹیڈیز کے مابین روابط بڑھانے اور قراقرم یونیورسٹی کے طلبا اور فیکلٹی کو سنٹرفار انٹرنیشنل اسٹریٹجک سٹیڈیز کی جانب سے تربیت فراہم کے حوالے سے بات بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں