153

یونیورسٹی آف بلتستان کے وائس چانسلر اور اساتذہ کرام نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقریب جامعہ ہذا کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم خان اور اساتذہ کرام نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، جامعہ بلتستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم خان، ڈینز، فیکلٹی ممبران اور سٹاف نے ریلی کی شکل میں یادگار شہداء سکردو پر حاضری دی، شہداء کی یادگار پر، پھولوں کی چادر چڑھائی اور، شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان پروفیسر ڈاکٹرمحمد نعیم خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر تجدید عہد کا دن ہے ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ملکی دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنگے افواج پاکستان کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہو چکا ہے اگر دشمن نے ہماری سرحدوں کی طرف میلی آنکھوں سے دیکھا تو اُس کے دانت کھٹے کر دینگے، آج ہمارا دشمن رسوا اور پسپا ہو چکا ہے جامعہ بلتستان کا ہر، طالب علم ملکی دفاع کے لیے مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے، بلتستان کے باسیوں نے بھی ہمیشہ ملک کے دفاع کے لیے قربانیاں دیں ہیں ہم دشمن کے چالوں سے آگاہ ہیں اور اپنی سرحدوں کا بھر پور دفاع کرنا جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان پاک فوج کا ہروال دستہ بن کر کام کرتے رینگے شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضاوں میں سانس لے ہیں جامعہ بلتستان شہدائے پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے اساتذہ کرام نے یادگار، شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے، اس موقعے پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد شاہ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین سمیت دیگر سینئر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے، ڈاکٹر اشتیاق منڈوق تقریب کے فوکل پرسن تھے انہوں نے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے پر، تمام اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں