155

گلگت بلتستان بہت جلد صوبہ بننے جارہا ہے، وزیر خزانہ

گلگت۔صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا نے کہا ہے کہ آئینی صوبہ پچھلے ستر سالوں سے گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ تھا جس کا وفاقی حکومت وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق پورا کرنے جا رہی ہے۔ عوام کیلئے سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ گلگت بلتستان کا نمائندہ بھی پاکستان کا وزیر اعظم بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئینی مسودہ کا بل اسمبلی میں پیش ہونے جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان کو آئین پاکستان کی تقریبا 35 شقوں میں ترمیم کے ذریعے آئین پاکستان میں شامل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کی شق ١ سمیت 35 شقوں میں ترمیم کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے صوبے کی قرار داد پر دستخط بھی کئے ہیں کمیٹی میں نمائندگی ہونے کے باوجود بھی اپنی سیاست بچانے کیلئے واویلا کر رہے ہیں۔ سبسڈیز فوری ختم نہیں ہونگی۔ جبکہ تمام مالیاتی اداروں میں نمائندگی ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں