179

بگروٹ میں فراہمی آب کے منصوبے کا افتتاح،عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، سہیل عباس

بگروٹ(جنرل رپورٹر) وزیر قانون سید سہیل عباس شاہ نے سنیکر بگروٹ میں پینے کے پانی کے پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب میں وزیر قانون سمیت ایم ڈبلیو ایم کی سابقہ ٹیکنوکریٹ رکن اسمبلی بی بی سلیمہ، سینئر رہنماء ایم ڈبلیو ایم شیخ نیئر عباس مصطفوی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی اینڈ آر ڈی ظفر علی خان و دیگر سرکاری عہدیداران نے شرکت کی، واضح رہے کہ سنیکر بگروٹ کے عوام کیلئے پینے کے صاف پانی کا پروجیک سابقہ دور حکومت میں ایم ڈبلیو ایم کی ٹیکنوکریٹ رکن اسمبلی بی بی سلیمہ نے رکھا تھا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ آج مجھے خوشی ہے کہ اس علاقے کی عوام اور سنیکر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے کارکنان کی محنت سے یہ پروجیکٹ مکمل ہوا اس دوران ویلج ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سینکر بگروٹ کے چیئرمین امتیاز گلاب بگور نے علاقے کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے حکومت سے تعاون کی اپیل کی جس پر وزیر قانون نے موقع پر پانی کے ایک اور پروجیکٹ کیلئے پائپ دینے کا اعلان کیا جبکہ سیوریج لائن کے مسئلے کے حل کیلئے ایل جی اینڈ آر ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر علی خان کو علاقے کا سروے کرکے ممکن ہے تو سیوریج لائن کے حوالے سے اقدامات کرنے کا کہا اس کے علاوہ سنیکر بگروٹ کے عوام کی ہر ممکن مدد اور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی انہوں نے مزید کہا کہ بگروٹ روڈ مزید آگے تک بڑھائی جائے گی۔تقریب سے شیخ نیئر عباس مصطفوی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی اینڈ آر ڈی ظفر علی خان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ آئندہ بھی عوام کی محنت شامل حال رہی تو فلاح و بہبود کے کام ہوتے رہیں گے کیونکہ جب لوگ حکومت کو بار بار اپنے مسئلے سے آگاہ نہیں کرتے حکومت سستی برتی ہے فلاحی و ترقیاتی منصوبے ہر جگہ کیلئے ہوتے ہیں لیکن عوام کی سستی کی وجہ سے ان فائلوں پر دھول جم جاتی ہے، اس حوالے سے ویلج ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سینکر بگروٹ کی محنت شامل حال رہی ہے جس کی وجہ سے یہ پروجیکٹ ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں مکمل ہوا واضح رہے کہ پانی کا پروجیکٹ تقریباً سترہ ہزار فٹ کی بلندی سے لایا گیا ہے اس پروجیکٹ کو ایل جی اینڈ آر ڈی کی نگرانی میں مکمل ہوا جس کو مکمل کرنے میں معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ الیاس صدیقی شیخ نیئر عباس مصطفوی کا بھر پور تعاون اور ویلج ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سینکر بگروٹ کی بھرپور محنت شامل رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں