176

جی بی کو قربانیوں کے بعد آزاد کرایا/ ملک کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، وزیر اطلاعات

گلگت(پ،ر)صوبائی وزیر اطلاعات،منصوبہ بندی وترقی فتح اللہ خان نے یکم نومبر یوم آزادی گلگت-بلتستان کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے شہداء نے قربانیاں دے کر یہ خطہ آزاد کروایا جس پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔یکم نومبر کا دن آزادی کے مجاہدوں،غازیوں اور شہیدوں جہیاں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے وہاں ان سے تجدید عہد کا دن بھی ہے۔اس تجدید عہد کا تقاضا ہے کہ ہم بطور پاکستانی،مملکت پاکستان اور گلگت-بلتستان کو پر امن بنانے میں ہم اپنا خصوصی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد کرتے ہیں۔جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر آزادی کے ہیروز، شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے شاندار پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔یکم نومبر کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں ہم بھرپور اور شاندار طریقے سے منائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ یکم نومبر گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ایک تاریخی دن ہے۔ملک کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں