173

عبوری آئینی صوبے پر پیشرفت جاری ہے، وزیر اعلیٰ

گلگت(رہبر نیوز)وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی آی ایس ایف کے 14ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت! پی ٹی آئی صوباء سیکریٹریٹ گلگت میں منعقدہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیراعلی خالد خورشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کو ولولہ انگیز تحریک بنانے میں آی ایس ایف نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے یوم تاسیس کے موقعے پر مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ ہم یہاں وعدے کرنے نہیں آئے ہیں بلکہ ہم نے جو کر دکھایا ہے وہ بتانے آئے ہیں۔ہم نے 4G کی نیلامی کروادی،شندور روڈ استور ویلی روڈ شاہراہ نگر اور دیگر شاہراوں کی منظوری کروادی۔ ترقیاتی پلان منظور کرایا، پاور کے منصوبے لائے، بجٹ بڑھایا گیا، عبوری آئینی صوبے پر پیش رفت جاری ہے۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم یہ اعلان کرنے آئے ہیں کہ شندور روڈ کا ٹینڈر ہوگیا اور ہینزل پاور پراجیکٹس کی بھی ٹینڈرنگ ہوئی، جلد کام کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سکردو روڈ کی 95فیصد ادائیگی ہمارے دور میں ہوئی۔ اس سڑک کی تعمیر میں درپیش زمینوں کے مسائل ہم نے حل کر دئے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شونٹر ٹنل پر ماضی میں بیان بازی سے کام لیا گیا اور پی سی ون تک نہیں بنایا گیا۔اور جھوٹ بول کر وقت گزارا گیا۔ہم مارچ تک شونٹر ٹنل کا پی سی ون بنوائینگے۔ انہوں نے کہا کہ بابوسر ٹنل کی فزیبیلٹی ہم نے شروع کی۔ 68 کروڑ کی لاگت سٹے شتونگ نالے کو موڑنے کے منصوبے کی فیسبلٹی کرا رہے ہیں۔ آج جس جزبے سے ہماری حکومت کام کر رہی ہے وہ سب ہمارے طلبہ تنظیموں کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا سچ اور جھوٹ کو آپس میں نہیں ملایا جاسکتا۔وزیر اعلی نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی عروج پر ہے،کاروبار بیٹھ چکے ہیں اور دو سال سے پوری دنیا کرونا وبا کا سامنا کر رہی ہے۔ سابقہ دور میں 5 روپے چینی کی قیمت کے اضافے پر بھی عوام شدید ردعمل دیتی تھی اور احتجاج سامنے آتا تھا مگر آج قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باوجود عوام پی ڈی ایم کے احتجاج کو مسترد کرچکی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام کو بخوبی علم ہے کہ ملک کا وزیر اعظم چور نہیں، کسی کو نوازتا نہیں، جیبیں بھرتا نہیں،فیکٹریاں بناتا نہیں۔ وہ سچے ہیں اور قوم کا درد رکھتے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ بحثیت تحریک انصاف کے ایک کارکن مجھے فخر ہے کہ میں نے وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا جوانو! یاد رکھو جتنی محنت پی ٹی آی کو اس مقام تک پہچانے میں شامل رہی ہے اس سے بڑھ کر مزید محنت اور جذبے کی ضرورت ہے کیونکہ ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا یہ تحریک آپکے جزبے سے پہلے بھی کامیاب ہوئی تھی اور آئیندہ بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا آج میں اعلان کرتا ہوں کہ ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرونگا کہ آئی ایس ایف کے طلباء کو امور حکومت چلانے اور نظام کا بھاگ دوڑ سنبھالنے کی تربیت ہوسکے۔ پورے گلگت بلتستان سے وزیراعلی ٹاسک فورس میں آی ایس ایف کے پڑھے لکھے جوانوں کو نمائندگی دی جائے گی۔تقریب سے آئی ایس ایف کے سابق صدر محمد شاہد، کنوینئر آئی ایس ایف گلگت بلتستان اویس محبوب اور ذیشان نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں آئی ایس ایف و پی ٹی آئی کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے وزیراعلی خالد خورشید زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے اور گزشتہ 10 ماہ کی انکی کارگردگی کو بھرپور طریقے سراہا اور ان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں