155

ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے الگ شعبہ قائم کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ

اسلام آباد(پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید احمد خان سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ملاقات کی۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق ملاقات میں ٹینگ انٹرنیشن ایجوکیشن گروپ آف چائنہ کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان میں معیاری ٹیکنکل ایجوکیشن کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے،سی پیک سے متعلق درکار ٹیکنکل ایجوکیشن کی ضروریات اور پیش بندی کے حوالے سے تفصیلی بات کی گئی۔اس ضمن میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے جی بی میں ٹیکنکل ایجوکیشن کو ضرورت قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کی طرف سے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس حوالے سے دوبنیادی امور طے پائے جن میں اولین ڈائریکٹر ایجوکیشن و منسٹری کے انڈر ٹیکنکل ایجوکیشن کا الگ شعبہ بنایا جائے گاجس میں ٹیکنکل ایجوکیشن پر کام کیاجائے گا۔جبکہ دوسرے پوائنٹ میں ٹینگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ آف چائنہ اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورستی مل کر ٹیکنکل ایجوکیشن کے حوالے سے سفارشات مرتب کرینگی۔جس میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجیز میں آگے لانے کے لیے ان کو تعلیم وتربیت فراہم کیاجائے گا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گفتگو میں کہاکہ ایک ایسا پروگرام بھی متعارف کرایاجائے جس میں سٹوڈنٹس دو سال تعلیم حاصل کرنے کے بعد اگر اس پروگرام کو چھوڈنا چاہیں تو ان کو ایف ایس سی کا سرٹیفکیٹ دیاجائے۔اور جو تین سال ڈپلومہ پروگرام مکمل کرنا چاہیں انہیں تیسرے سا ل چائنہ کے اعلیٰ جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں۔اس ضمن میں ٹینگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ آف چائنہ چین کی اعلیٰ تعلیمی جامعات میں تیسرے سال تعلیم حاصل کرنے کے تمام اخراجات اپنے ادار ے کی طرف سے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد سی پیک اور بی آر آئی کے حوالے سے درکار ٹیکنکل سکلز مین پاور گلگت بلتستان میں بروقت فراہم کرنا ہے۔ملاقات میں وائس چانسلر نے ٹیکنکل ایجوکیشن سے متعلق بہترین سوچ اور پلان رکھنے پر وزیر اعلیٰ کی کاوشوں کو سراہا اور یونیورسٹی کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وائس چانسلر کے ہمراہ ٹینگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ چائنہ کے چیف ایگزیکٹیو سونگ اور ایگزیکٹیو پریذڈنٹ میسکما اور قراقرم یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر تصوررحیم بیگ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں