282

آٹا بحران: ایف آئی اے کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال۔۔۔ ہوگیا اہم انکشاف

آٹا بحران پر تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوادی گئی، رپورٹ میں بدانتظامی کو بحران کی بنیادی وجہ قرار دیاگیا ہے۔

ایف آئی اے نے آٹا بحران پر تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی اور رپورٹ وزیراعظم آفس کو بھجوادی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں حالیہ آٹا بحران کو مصنوعی قرار دیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ملک میں گندم کا بحران نہیں تھا، مصنوعی قلت پیدا کی گئی۔

گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے قریبی رفقا کو گندم، آٹے اور چینی کے بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لانے سے آگاہ کیا تھا اور کہا کہ بحران میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گندم، چینی بحران کے باعث حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا، صرف رپورٹ ہی سامنے نہیں لائیں گے بلکہ ذمہ داروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں گے، حکومتی پالیسی شفاف گورننس ہے، کسی کو بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں