493

ایرانی صدر کا بڑا علان، امریکہ کو بھی واضع پیغام دے دیا

ایران کے صدر حسن روحانی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کا ہیڈ کوارٹرز امریکا سے کسی دوسرے ملک میں منتقل کرنے کے لئے ووٹنگ ہوئی تو میں اس کے حق میں ووٹ دونگا۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ترک ٹی وی ٹی آر ٹی کو دیئے گئے انٹرویو میں حسن روحانی کا کہنا تھاکہ امریکا کی تہران پر دباؤ ڈالنے اور مذاکرات کی پالیسی غیرمنطقی ہے، واشنگٹن کو یہ پالیسی ختم کرنا ہوگی۔

ایک سوال پر روحانی نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ میں رائے شماری ہوتی ہے تو وہ یو این ہیڈ کواٹرز نیویارک سے کسی تیسرے ملک منتقل کرنے کے حق میں ووٹ دیں گے۔
نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا کو ایران سے مذاکرات کے لئے دباؤ کی پالیسی ختم کرنا ہوگی، سعودی تنصیبات حملے کے الزامات لگانے والے ثبوت فراہم کریں، ایران کے میزائل پروگرام پر سمجھوتہ ناممکن ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ برطانیہ، جرمنی اور امریکہ خطے میں خطرناک اسلحے کی ترسیل بھی بند کردیں، یہ ممالک سعودیہ اور متحدہ عرب امارات کو یمن جنگ کے لیے اسلحہ فراہم کرتے ہیں جس سے پورا خطہ آگ میں جل رہا ہے، حوثیوں کی جانب سے امن پیغام کو اقوام متحدہ نے سراہا لیکن اس کے باوجود بھی یمن میں سعودی اتحادی فوجوں کے حملے جاری ہیں۔

حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں قیدیوں کے تبادلے پر امریکا، ایران مذاکرات ہوئے تھے، ایران نے امریکی قیدی رہا کر دیا مگر امریکا نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں