223

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 3 نوجوان شہید

ری نگر: قابض بھارتی فوج نے سری نگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا اور مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، سری نگر میں بھارتی کی جارحیت میں مزید 3 نوجوانوں نے جام شہادت کیا۔ ایک ہفتے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

قابض بھارتی فوج نے سری نگر کے علاقے میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا اور انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی معطل کردی گئی۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران خواتین کی بے حرمتی کی گئی جب کہ بچوں اوربزرگوں کو ہراساں کیا گیا۔

یہ خبر پڑھیں : قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 6 کشمیری نوجوان شہید

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے قابض انڈین فوج کی ریاستی دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کے لیے نوجوانوں کی شہادت کو مقابلہ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی تاہم شہدا کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے پردہ فاش کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شوپیاں، پلوامہ، باندی پورہ اور سری نگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 12 ہوگئی تاہم مودی سرکار تمام تر ریاستی جبر کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت اور جدوجہد آزادی کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں