162

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

ری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نے ضلع باڑہ مولا کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جب کہ بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان بھی شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے آپریشن بدھ کو شروع کیا گیا تھا، شہید ہونے والوں میں فٹبال کا کھلاڑی بھی شامل ہے جب کہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں