155

اٹلی میں نیوی کیپٹن جاسوسی کے الزام میں گرفتار، روسی سفیر بے دخل

روم: اٹلی میں نیوی کیپٹن کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار جب کہ دو روسی سفارتکاروں کو بے دخل کردیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی پولیس نے ملکی سلامتی سے متعلق اہم دستاوزیز روسی فوج کے اہلکار کو رقم عوض دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے جب کہ اسی سلسلے میں روس کے دو سفارتکاروں کو بے دخل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نیوی کیپٹن والٹر بائیوٹ نے منگل کی شب ایک ملاقات میں روسی فوج کے اہلکار کو اہم ملکی دستاویز دی جس کے بدلے میں روسی اہلکار نے نیوی کے کیپٹن کو 5 ہزرا یورو دیئے۔
اس اہم دستاویز کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ اٹلی کو دی گئیں نیٹو کی فائلوں میں سے ایک ہے اور اب اس فائل کے روس تک پہنچنے سے مغربی فوجی اتحاد کے دیگر ممبرز کی سلامتی کے خدشات بڑھ گئے۔

اٹلی نے فوری طور پر روسی سفیر سیرگی رضوف کو طلب کیا اور دو روسی سفارت کاروں کے اس معاملے میں ملوث ہونے کے بارے میں بتایا۔ دونوں سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا گیا۔

روسی نیوز ایجنسیوں نے بھی جاسوسی میں معاونت کے الزام میں اٹلی کے 2 روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کی تصدیق کی ہے اور یہ دونوں سفارت کار فوجی اتاشی کے دفتر میں کام کرتے تھے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں