152

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 44 افراد ہلاک

جکارتا: انڈونیشیا میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی صوبے میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گئے جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سیلابی ریلے میں مٹی شامل ہوگئی، کیچڑ کے سیلابی ریلے نے ہر طرف تباہی مچادی۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے اب تک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی جب کہ فلوریس جزیرے کے مشرقی علاقے میں پل اور سڑکیں تباہ ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

flood in indonesia 1

لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے جن کے ملبے تلے 9 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جب کہ کیچڑ کے سیلاب میں بھی کئی لاشیں موجود ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسپتالوں میں 50 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں سے اکثریت کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ 9 زخمیوں کی تعداد حالت نازک ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

flood in indonesia 2

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں اور خراب موسم کا سلسلہ اگلے ہفتے بھی جاری رہے گا اس لیے سمندر پر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں