164

جرمنی میں کلینک پر حملے میں 4 افراد ہلاک

برلن: جرمنی میں ایک کلینک پر حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں ایک کلینک پر معمر شخص نے حملہ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ ایک شخص زخمی بھی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا جس کی عمر 51 سال ہے اور وہ کلینک کا سابقہ ملازم ہے، حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں