171

یروشلم پرراکٹ حملے، اسرائیل کا غزہ پرفضائی حملہ

غزہ: مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے۔ بڑے تصادم کے بعد غزہ کی جانب سے یروشلم پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔ تاہم ان سے کسی فرد کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیئے : مسجد اقصیٰ میں جمعتہ الوداع پر اسرائیلی فوج کا نمازیوں پر تشدد اور فائرنگ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ جمعےسے جاری ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ اسرائیلی پولیس کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پرربڑ کی گولیوں اور اسٹن گرینیڈ کی وجہ سے آج بھی درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ جس کے بعد حماس نے اسرائیل پر راکٹ حملے کرنے کی دھمکی دی تھی۔ آج حماس نے یروشلم پر راکٹ حملے کردیے ہیں۔ تاہم ان راکٹ حملوں میں کسی فرد کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصی میں گھس کر 300 سے زائد نمازیوں کو زخمی کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی اس بربریت کے بعد فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی پولیس کے درمیان پرتشدد تصادم میں تیزی آگئی ہے۔

دوسری جانب حماس کے راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل نے شما لی غزہ میں فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملے میں نو شہری زخمی ہوئے ہیں۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں