194

پاکستان کے مشوروں کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن ڈکٹیشن نہیں لیں گے، طالبان

ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے برادر اسلامی ملک پاکستان کے مشوروں کا خیر مقدم کریں گے تاہم ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔

عرب نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ کسی سے بھی ڈکٹیشن لینا ہمارے قوانین یا روایات میں شامل نہیں۔ ہم افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے مشوروں کو خوش آمدید کہیں گے لیکن ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ اسلامی و پڑوسی ملک ہونے کے ناطے اور مشترکہ ثقافتی، مذہبی اور تاریخی اقدار رکھنے کے باعث پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنے فیصلے خود نہیں کرسکتے۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں