188

خلیج عمان میں اسرائیلی کمپنی کے آئل ٹینکر پر حملہ، 2 افراد ہلاک

عمان: بحيرہ عرب ميں عمان کے جزیرے سے کچھ دوری پر اسرائیلی ارب پتی تاجر کے آئل ٹینکر پر حملے میں عملے کے 2 ارکان ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحیرہ عرب میں عمان کے جزیرے مسیرہ کے نزدیک ارب پتی اسرائیلی تاجر کے آئل ٹینکر پر حملہ کیا گیا ہے۔ اس آئل ٹینکر پر مغربی افریقی ملک لائبیریا کا پرچم لہرا رہا ہے۔

برطانوی فوج نے دعوی کيا ہے کہ عمان کے دارالحکومت سے 300 کلوميٹر کی دوری پر جزيرہ مسيرہ کے قريب ایک بحری جہاز پر حملہ کیا گیا ہے تاہم اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔
ادھر اسرائیلی تاجر کی برطانوی کمپنی زوڈیاک میری ٹائم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والا آئل ٹینکر ان کی کمپنی کا تیار کردہ ہے اور جاپان اس جہاز کی ملکیت رکھتا ہے۔

Our statement on the situation involving the M/T Mercer Street: pic.twitter.com/V7L4fBmnEQ

— Zodiac Maritime (@Zodiac_Maritime) July 30, 2021

زوڈیاک میری ٹائم کے بیان کے مطابق یہ حملہ بحری قذاقوں کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم عالمی ذرائع سے اس بات کے تصدیق نہیں کی گئی ہے اس حوالے سے تفتیشی عمل جاری ہے۔

سابق امریکی صدر کی ایران سے متعلق پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تناؤ سے خلیجی پانیوں پر آئل ٹینکرز کے حملوں کا آغاز ہوا تھا تا ہم تاحال کسی گروپ کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں