167

افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ترجمان طالبان

ابل: افغانستان کو آزاد کرانا سب افغانیوں کی خواہش اور حق تھا،کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں رکھیں گے اور امن قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔ افغانستان کی سرزمین کسی دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا. اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیاسی حل کے لیے مشاورت جاری ہے۔ تمام غیرملکی اداروں اور یہاں کام کرنے والوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، غیرملکی سفارت خانوں کی بھرپور سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوشش کریں گے، افغانستان کو آزاد کرانا سب افغانیوں کی خواہش اور حق تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہر اس شخص کو معاف کر دیا جو ہمارا مخالف تھا، عوام کی جان و مال کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔ افغانستان کی سرزمین کسی دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں