326

سکردو:ہماری کوشش ہوگی کہ گلگت بلتستان میں اگلی حکومت ہماری بنے، جہانگیر ترین رہنما تحریک انصاف

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ گلگت بلتستان میں اگلی حکومت ہماری بنے، ہمشہ ہمارے خلاف ریگینگ ہوتی رہی ہے، ہماری حکومت صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائی گی

سکردو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات ہونے جارہے ہیں اور ہم پلاننگ کر رہے ہیں میرا خیال ہے باقی سیاسی پارٹیاں بھی کر رہی ہونگی

انشاءاللہ الیکشن لڑینگے اور ہم سمجھتے ہیں اور میں نے گلگت، ہنزہ اور یہاں سکردو میں پارٹی ورکرز کے ساتھ میٹنگ کی ہے مجھے بہت امید ہے کہ اس دفعہ بہت زبردست رزلٹ ہوگا ہماری پوری کوشش ہوگی کی اگلی حکومت ہم خود بنائیں

،
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی نگرانی میں بننے والی تحریک انصاف کی حکومت میں گلگت بلتستان کے لیے 7 ارب روپے کا پیکج ہے باقی صوبوں کے ساتھ تو ہم فنڈنگ شیئر کر رہے ہیں لیکن گلگت بلتستان کی تمام فنڈنگ آگلے چار سے پانچ سال میں وفاقی حکومت دے گی، انشاءاللہ یہاں انقلاب آئے گا،

یہاں پر پکی کھالوں کا بہت بڑا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس سے تمام بنجر زمینیں آباد ہونگی، جبکہ 50 کروڑ روپے ٹراوٹ فیشریز کا پراجیکٹ ہے، لائیو سٹاک کا پراجیکٹ آرہا ہے اور میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ گلگت بلتستان میں زرعی انقلاب برپا ہو گا جس کا براہ راست فائدہ یہاں کے عام آدمی تک پہنچے گا،

ہم گلگت بلتستان کی انتظامیہ سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ ہم سے ملکر جلد از جلد ان منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنائے گی، ہم یہاں آتے رہیں گے ہم خود ان منصوبوں کو مانیٹر کرینگے یہ ایسے منصوبے نہیں جو ہوا میں ہو،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں