332

سکردو میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن آفس کے سامنے مقبوضہ کشمیر می مظالم اور کرفیو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

سکردو شہر کے مختلف مقامات سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئی جو حسن سدپارہ چوک میں واقع اقوام متحدہ کے مبصر مشن آفس پہنچ کر مبصر مش آفس کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی جانب سےاقوام متحدہ مبصر مشن کے نمائندوں کو کشمیر سے آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے اور مسلسل کرفیو کے نفاذ اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف یاد داشت بھی پیش کی گئی

احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسجد اہلسنت سکردو مولانا ابراہیم خلیل، خطیب جامع مسجد اہلحدیث سکردو مولانا محمد علی جوہر اور خطیب جامع مسجد نوربخشیہ مولانا عارف حسین نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں مقبوضہ وادی سے آرٹیکل 370 ہٹا کر مسلسل کرفیو کے زریعے نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں

مودی سرکار اپنی انتہاء پسندوں کے زریعے گجرات کے بعد اب کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام میں مصروف ہیں مقررین نے اقوام متحدہ سے بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے اور آرٹیکل 370 بحال کرنے کا مطالبہ کیا

مقررین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر کشمیر ایشو اجاگر کرنے اور بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کے لئے دن رات کوششوں اور مختلف فورمز پر کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کو سراہا اور وزیراعظم پاکستان کو کشمیر ایشو ایک بار پھر بین الاقوامی اہم اور متنازعہ حل طلب مسئلہ قرار دینے میں کامیابی کو بہترین حکمت عملی کا ثبوت ہے احتجاجی ریلی اور مظاہرے میں عوام کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں