360

وزیر اعظم عمراں خان کے دورے سے گلگت بلتستان کے عوام کو بڑی توقعات وابستہ ہیں ڈاکٹر محمد زمان داریلی

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنماء ڈاکٹر محمد زمان داریلی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمراں خان کے دورے سے گلگت بلتستان کے عوام کو بڑی توقعات وابستہ ہیں

کیونکہ پچھلے ستر سالوں سےگلگت بلتستان کو حقوق نہ ملنے کی وجہ سے عوام اوع خصوصاً نوجوانون میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔سکردو میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے ہمارا طالبہ ہے کہ کرگل سکردو روڈ کو کھولنے کے احکامات جاری کریں ۔انہوں نے کہا کہ کرتار پور کھول سکتا ہے تو کرگل سکردو روڈ کیوں نہیں کھول سکتا کرتار پور میں میں مزہب کے لوگ تقسیم تھے جبکہ کرگل سکردو میں خانداں اور خون تقسیم ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مزید پانچ اضلاع وقت کی ضرورت ہے داریل، تانگیر، یاسین، گوپس اور روندو کو مکمل ضلع بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے پاس کچھ بھی اختیار نہیں وہ صرف عوام کو بے قوف بنا رہے ہیں گلگت بلتستان میں اضلاع ہماری پارٹی ہی بنائیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں