336

پاکستان تحریک انصاف گلگت  بلتستان کے آئندہ انتخابات میں سرپرائز دے گی: صوبائی ڈپٹی جنرل سکریٹری آمنہ انصاری

گلگت(عالمگیر حسین) پاکستان تحریک انصاف گلگت  بلتستان میں صوبائی صدر سید جعفر شاہ کی قیادت میں متحد ہے پارٹی صفوں میں اختلافات کا تاثر مخالفین کی خواہش ہو سکتی ہے تاہم جماعت کی قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے ان خیالات کا اظہار آمنہ انصاری صوبائی ڈپٹی جنرل سکریٹری پاکستان تحریک انصا ف نے روزنامہ رھبر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ماضی کی دو حکمران جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن میں خاندانی اور موروثی سیاست چلی تھی یہ صرف تحریک انصاف ہے جس نے ملک میں ایک جمہوری اور آئینی انداز سے نیا جماعتی ڈھانچہ تشکیل دیا جس میں پارٹی کے اندر اختلا ف ہونے کا احترام کیا جاتا ہے اور یہ جمہوری کلچر پی ٹی آئی میں وفاق سے گلگت  بلتستان تک موجود ہے

آمنہ انصاری کا کہنا تھا کہ گلگت  بلتستان میں آئندہ انتخابات میں انکی جماعت سرپرائز دے گی ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ صوبائی گورنر راجہ جلال اور صوبائی صدر سید جعفر شاہ کے مابین اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں بلکہ اس طرح کی افواہیں مخالفین کا پراپگینڈہ ہے

سکردو میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت  بلتستان امین گنڈا پور کے جلسے میں پارٹی قائدین کے ساتھ پیش آنے والے بد مذگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ مخالفین کا سازش اور انکے کچھ پلانٹڈ لوگ تھے جو ایک خاص مقصد کے تحت جلسے میں انتشار پیدا کرنا چاہتے تھے تا کہ پی ٹی آئی کو بدنام اور پارٹی قائدین کے وقار کو نقصان پہنچانا تھا

مگر ہم نے ان عناصر کی سازش کو بھانپ کر اسے ناکام بنا دیا اور مخالفین کے منصوبے نقش بر آب ہو گئے۔آمنہ انصاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جی بی کو عوامی خواہشات کے مطابق آئینی اور سیاسی حل دے گی اس حوالے سے پارٹی کی صوبائی قیادت وفاق سے مکمل رابطے میں ہے اور اس پر کام ہو رہا ہے

تاہم اس کی تفصیلات کو قبل از وقت مصلحتاً سامنے نہیں لائی جاسکیں صوبائی ڈپٹی جنرل سکریٹری  پی ٹی آئی آمنہ انصاری نے مذید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایسا حل چاہتی ہے جو پاکستان کے لئے مشکلات کا باعث نہ ہو نہ ہی اس سیٹ اپ سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف پر کوئی منفی اثر پڑے۔ آمنہ انصاری نے کہا کہ پی ٹی آئی علاقے میں سب سے بعد میں آئی لیکن جس تیزی سے ہماری جماعت کی مقبولیت کا گراف چڑھا ہے اس نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہے

یہ جماعت نوجوانوں کی جماعت ہے اس لئے پارٹی میں نوجوانوں کی شمولیت اس کا ثبوت ہے حالیہ دنوں میں ضلع دیامر سے بہت بڑی تعداد ہماری جماعت میں شمولیت کر چکی ہے آمنہ انصاری نے مذید کہا کہ دیامر سے اہم سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عبدالعزیز کی پی ٹی آئی می شمولیت ہماری جماعت کی جی بی میں مقبولیت کا ثبوت ہے

اس کے علاوہ جی بی کے دیگر اضلاع سے بھی اہم شخصیات نے پارٹی سے رابطے میں ہیں۔ پی ٹی آئی کی رہنما ء آمنہ انصاری نے بعد ازاں روزنامہ رھبر کے دفتر کا دورہ کیا اور مختلف شعبے دیکھے اور ادارے کی صحافتی کاوشوں کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں