344

استور: ڈاکٹر مدثر اور نیوٹریشن آفیسر ڈاکٹر اظہر حسین نے چکنگ کے بعد پاپڑ کو مضر صحت قرار دے دیا

استور(عبدالوہاب ربانی ناصر) گزشتہ دنوں میڈیاں کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر شیر افضل و دیگر انتظامیہ کے آفیسران نے دو ٹرک پاپڑ چپس کو اپنے تحویل میں لیکر دو گوداموں کو سیل کیا تھا. تحصیلدار مختار احمد,ایس ایچ او سٹی تھانہ فقیر اور دیگر مجسٹریٹ کی موجودگی میں نیوٹریشن آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مدثر اور نیوٹریشن آفیسر ڈاکٹر اظہر حسین نے چکنگ کے بعد پاپڑ کو مضر صحت قرار دے دیا.

اس موقع پر دونوں آفیسران نے میڈیاں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا. کہ پاپڑ چپس میں ٹیکنکل طریقے سے تاریخ اور سال درج ہے مگر مہینے کا نام موجود نہیں. اس کے علاوہ مارکیٹوں میں مضر صحت اشیائے خوردونوش کا بھر مار ہے.ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے استور کو ناقص اور زائدالمیعاد اشیاء کا صفایا کیا جائے گا. پاپڑ کمپنی اور اور اس میں استعمال ہونے والے غذائی اجناس کی بھی جانچ پڑتال کر رہے ہیں.

پاپڑ دوکاندار نے بھی چند کاغذات دکھائے جن کی بھی ویریفکیشن کے بعد رپورٹ دینگے. اس موقع پر تحصیلدار مختار نے کہا. نیوٹریشن آفیسران کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے اور مضر صحت اشیاء میں ملوث کاروباری شخصیات سے اشیاء قبضے میں لیکر تلف کرنے کے ساتھ قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں