327

پی ٹی آئی پاکستان اور گلگت بلتستان میں چوں چوں کا مربع ہے ، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر حادثتاََ صدر بنے ہیں: سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ

سکردو() پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے پاکستان پیپلز سکریٹریٹ سکردو میں پیپلز پارٹی سینئر رہنماء سید حیدر شاہ مرحوم کی دعائیہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان اور گلگت بلتستان میں چوں چوں کا مربع ہے ، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر حادثتاََ صدر بنے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی میں اور کوئی بندہ نہیں تھا پاکستان تحریک انصاف میں تمام عہداران نے چھتری سے اتر کے عہدہ لئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی گراس روٹ پارٹی ہے میرے پاس جو بھی عہدہ ہے میں نے صدیا ں لگا کر پایا ہے 40 سالوں سے سیاست کے میدان میں ہوں اور میں نے کبھی پارٹی نہیں بدلی تحریک انصاف سے جس دن عمران خان ہٹ گیا تو پارٹی تیتر بیتر ہو جائے گی کیونکہ تحریک انصاف میں کوئی جینون ورکر نہیں ہے ،

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا حالیہ سکردو میں سیاسی پاور شو کے دوران تقی اخوند زادہ نے اپنے صوبائی صدر کو ذلیل کروایا ، جلسے کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان آپس میں لڑے اس سے بڑی نا اہلی اور کچھ نہیں تقی اخوند زادہ میونسپل چیرمین بنا دو سالوں میں عدم اعتماد سے ہٹایا گیا تقی اخوند زادہ جیسا نا اہل شخص کوئی نہیں

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دھنگے کے چوٹ پر کہہ سکتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی نے زوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے دور میں اصلاحات کروائے جس کا ثمر موجودہ سیٹ اپ ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم عوامی ایشوز کو اپنے پلیٹ فورم سے ہی آواز اٹھائیں گے

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سابق ایس پی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سید حیدر شاہ میرا بائیاں بازو تھا ان کی خلاء کوئی پورا نہیں کر سکے گا ہر الیکشن میں وہ میرے دائیاں بازو بن کر ساتھ دیتا تھا میں نے ایک اہم ساتھی کھو دیا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ مرحوم جرات مند اور صاف گو انسان تھے پیٹ پیچھے بات کرنا اور منافقت نہیں کرتا تھا ان کی پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں