346

واپڈا حکام نے سکردو انتظامیہ کو بتا دیا

سکردو: قائم مقام ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکٹر انس اقبال کا اسسٹنٹ کمشنر سکردو کے حافظ کریم داد چغتائی کے ہمراہ سدپارہ ڈیم، واپڈا پاور ہاؤس اور ہرگسہ نالے کا دورہ کیا اور واپڈا پاور ہاؤس میں جاری مشینری کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر سکردو کو واپڈا حکام نے سدپارہ ڈیم میں پانی کی سطح، پانی کے اخراج اور پاور ہاؤس کی مرمت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے واپڈا حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانی کی اخراج کو جھیل کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کم سے کم کیا جائے تاکہ مستقبل قریب میں بجلی، پینے کا پانی اور آبپاشی کے نظام متاثر نہ ہو۔

انہوں نے واپڈا فیز I کے دورہ کے موقع پر واپڈا حکام کو ہدایات دی کہ وہ بجلی کی پیداوار کو زیادہ سے زیادہ بنایا جائے تاکہ عوام الناس کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع ہو سکیں۔ فیزII کے دورہ کے دوران واپڈا حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فیزII سے 3۰5 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ھے جبکہ اس کی یونٹI پر مرمتی کا کام جاری ھے۔

اس موقع پر انہوں نے واپڈا کو ہدایات جاری کئے کہ 5 نومبر سے پہلے یونٹ I کی مرمتی کام کو مکمل کریں تاکہ عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل ہو۔

قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کو بجلی سمیت دیگر تمام سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ھے اس حوالے سے واپڈا پاور ہاؤس کے مرمتی کام اور پیداوار کو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کیا جارہا ہے اور موسم سرما میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں