Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

وزیر اعظم پاکستان کی گلگت بلتستان میں تقریر انتہائی مایوس کن رہی: گلگت قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی

Daily Rehbar نومبر 1, 2019 (Last updated: نومبر 1, 2019)
CAptain

گلگت(بیورو رپورٹ)گلگت قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے کہا ہے وزیر اعظم پاکستان کی گلگت بلتستان میں تقریر انتہائی مایوس کن رہی. گلگت بلتستان کی آزادی کے دن گلگت آئے اور گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے ایک جملہ کہنے کی ہمت تک نہیں کی. عمران خان کی گلگت میں تقریر کے بعد اب یہ ثابت ہوگیا کہ اس کی ڈور بھی کسی اور کے ہاتھ میں. یہ بھی دوسرے وزیر اعظموں کی طرح ایک کٹ پتلی وزیر اعظم ہے.آزادی کے دن گلگت ضرور آئے مگر گلگت بلتستان کو لوٹنے والی مسلم لیگ ن کی حکومتی کابینہ سے ملے گلگت بلتستان اسمبلی کو مکمل نظر انداز کر دیا. شاہی پولو گراونڈ میں جو عوام جمع ہوئی تھی وہ عمران خان کی تقریر سننے یا اسے دیکھنے نہیں آئے تھے بلکہ ایک امید لے کر آئے تھے آپ کی تقریر سننے کے بعد ناامید ہو کر واپس گهروں کو لوٹے.

عمران خان گلگت بلتستان کے عوام کا دل جیت نہیں سکے. انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی گلگت میں عوامی اجتماع سے مایوس کن تقریر کے رد عمل میں میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام عمران خان سے بڑے توقعات رکھ رہے تھے کہ وہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے کوئی اعلان کرینگے مگر عمران خان نے بھی گلگت بلتستان کی عوام کو مایوس کر دیا.صرف مبارکبادی دینے کے لیے ہی آنا تھا تو اسلام آباد میں بیٹھ کر ہی مبارکبادی دیتے. گلگت میں آکر مسلم لیگ ن کی کابینہ سے ملاقات کرنا اور گلگت بلتستان اسمبلی کو نظر انداز کرنا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان بھی ان سے ملے ہوئے ہیں اور ان چوروں اور لٹیروں کو سپورٹ کر رہے ہیں.

انہوں نے مذید کہا ہے عمران خان کی تقاریر سن کر گلگت بلتستان کے عوام گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے عمران خان کو آخری امید سمجھتے تھے اور وہ آخری امید بھی آج دم توڑ گئی. اب گلگت بلتستان کی عوام کو اپنی ڈیڑھ ڈیڑھ کی مسجدوں سے نکل کر اور وفاق پرستی سے نکل کر اپنے حقوق کیلئے متحد ہونا پڑیگا. اب عوام کو یہ جان لینا چاہیے کہ نہ عمران خان ہمارا خیر خواہ ہے اور نہ کوئی اور ہمارا خیر خواہ. گلگت بلتستان کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا.

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
Next: مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے لیے 2 دن کی مہلت

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.