265

گلگت:

گلگت (پ ر) میڈیا کوارڈینیٹر آئی ایس ایف گلگت ڈویژن اسد عنایت کا میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہنا تھا کہ صوبائی حکومت خطے کو وسائل فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے گلگت حلقہ 2 وزیر اعلی کا حلقہ ہونے کے باوجود مسائلستان بن چکا ہے جٹیال پانی و بجلی سے مکمل محروم ہے عوام ٹینکر کا پانی خرید کر پی رہے ہیں لیگی حکومت کے پاس مسائل سے نمٹنے کے لئے کوئی جامع پالیسی  نہیں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر پیسے بنائے جا رہے ہیں

بلند و بانگ دعوے کرنے والی ناکام حکومت آمدہ انتخابات میں عوام کو کیا موں دکھائے گی پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان میں حکومت قائم کر کے مسائل کا حل یقینی بنائےگی اور ساتھ ہی عوام کی دولت کو بےدریغ لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب بھی لیگی عوامی دولت کا بھرپور دفاع کرینگے کرپٹ ٹولہ جلد مناور جیل میں نظر آئےگا تعلیم صحت سمیت دیگر شعبہ جات میں کرپشن اور اقرباء پروری کر کے اداروں کو تباہی کے دہانے تک پہنچایا جا چکا ہے

گلگت بلتستان کے باشعور نوجوان ان تمام اوچھے ہتھکنڈوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور ووت کے زریعے حساب بھی لینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں