348

شامی فوج نے حلب اور دمشق ہائی وے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا

ملک میں قتل عام میں ملوث دہشت گرد گروہوں کے خلاف شامی فورسزاورعوامی رضا کاروں کی شاندار کامیابیاں جاری ہیں، فورسز شمالی شہر حلب اور دارالحکومت دمشق کے درمیان واقع اہم موٹروے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔

شامی افواج نے شمالی شہر حلب اور دارالحکومت دمشق کے درمیان واقع اہم موٹروےپر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا انھوں نے امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں اس مرکزی شاہراہ کے نزدیک واقع متعدد دیہات کو آزاد کرالیا۔

حلب دمشق کا ہائی وے تین سو چھپن کلو میٹر ہے یہ ہائی وے دمشق سے شروع ہو کر حمص، حماہ، خان شیخون، معرۃ النعمان اور سراقب شہروں سے ہوتے ہوئے حلب تک پہنچتا ہے۔

اس شاہراہ پر شامی فوج کے کنٹرول کے بعد ایک مرتبہ پھر ملک کے شمالی اور جنوبی علاقوں کے درمیان ٹریفک کی آمد ورفت بحال ہوجائے گی اور اس طرح حکومت کو اپنی ڈوبتی معیشت کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں