273

وزیر اعلٰی کشیرو داس کے لئے ایک آر سی سی پل منظور کروایا تھا مگرمگر الحمد اللہ آج عدالت سے ہم نے عوامی نوعیت کے تین آر سی سی پل منظور کروایا: محمد شفیع

گلگت(پ-ر) گلگت قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے کہا کشیرو داس کے لئے ایک آر سی سی پل منظور کروایا تھا مگر الحمد اللہ آج عدالت سے ہم نے عوامی نوعیت کے تین آر سی سی پل منظور کروایا. چیف انجینئر نے عدالت میں جج کے سامنے ایک ساتھ چنار باغ پل، امپهری پل ، سکارکوئی پل کو اور کشیرو داس(قاضی آباد) کو ایک ساتھ ٹینڈر کروانے کے لیے لکھ کر دے دیا. وزیر اعلی نے اپنی ایک پل کو بچانے کے لیے خوشی سے نہیں مجبوری سے عوامی نوعیت کے حامل تین پلوں کو بھی منظور کروایا جو گلگت بلتستان کے عوام کی فتح ەے. میں گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. چیف انجینئر نے عدالت میں تحریری طور پر لکھ کر دیا ہے کہ وہ مذید تین پلوں کو منظور کرواکر کشیرو داس پل کے ساتھ ملا کر ٹینڈر کروائینگے.انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے.

انہوں نے کہا ہے آج ثابت ہو گیا وزیر اعلی اپنی انا کی خاطر کچھ بھی کر سکتا ہے.گزشتہ روز کشیرو داس پل کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف انجینئر محکمہ ورکس تاجور نے عدالت میں مذید تین پلوں کی منظوری لے کر کشیرو داس پل کے ساتھ ملا ایک ساتھ ٹینڈر کروانے کا تحریری وعدہ کیا جس پر عدالت نے اس شرط کے ساتھ کہ چاروں پلوں کا ٹینڈر ایک ساتھ ہو کہہ کر کشیرو داس کیس کو ختم کر دیا.میں فاضل عدالت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک اہم کیس کا منصفانہ فیصلہ کر دیا. انہوں نے مذید کہا ہے کہ کشیرو داس(قاضی آباد) آر سی سی پل آج بھی صرف 2 گهرانوں کے لئے مگر میرے حلقے جلال آباد جہاں 3 ہزار گھرانے ہیں جہاں آج بھی آر سی سی پل نہیں ہے اور وہاں کے ہزاروں عوام کی ضرورت ہے.جلال آباد اور اوشکهنداس کو شاہراہ قراقرم کے ساتھ لنک ہونا چاہئے مگر وزیر اعلی کے تعصب کی وجہ سے وہ علاقے شاہراہ قراقرم سے کٹے ہوئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں