295

آل ویدر ٹوریزم سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے، وزیر اعلیٰ

اقوام متحدہ کے قراردادوں کی وجہ سے گلگت بلتستان متنازعہ حیثیت اختیار کرگیا ہے لیکن یہاں کے عوام کے سوشل لائف اور حقوق متنازعہ نہیں ہے، حفیظ الرحمن

گلگت (رہبر نیوز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان واحد صوبہ ہے جو اپنے سالانہ ترقیاتی بجٹ سے پاور کے منصوبے تعمیر کررہاہے۔ گلگت بلتستان میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹس، ونڈ پاور پروجیکٹس اور سولر پاور پروجیکٹس کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ گلگت بلتستان نیشنل گریڈ سے منسلک نہ ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستا ن میں بڑے پیمانے پر بجلی پیدا کرنے کے مواقعوں سے استعفادہ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ سابق وفاقی حکومت نے ریجنل گریڈ کے منصوبے کی منظوری دی تھی جس کا ایڈمن اپرول جاری کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ آل ویدر ٹوریزم سے گلگت بلتستان میں روزگار کے وسیع مواقعے پیدا ہوں گے۔ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوگی اور دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔ حکومت گلگت بلتستان کے اقدامات اور اصلاحات کی وجہ سے گلگت بلتستا ن میں گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔ گلگت بلتستان کو ایشیاء کا پرامن خطہ قرار دیا گیا ہے

جس کی وجہ سے یورپی ممالک نے پاکستان کو سیاحت کیلئے موزوں ترین ملک قرار دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک، ایشین بینک سمیت بڑے ڈونرز ادارے گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سمیت تعمیر و ترقی میں توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے قراردادوں کی وجہ سے گلگت بلتستان متنازعہ حیثیت اختیار کرگیا ہے لیکن یہاں کے عوام کے سوشل لائف اور حقوق متنازعہ نہیں ہے۔ یہاں کے عوام کے سوشل اکنامک ایشوز کو حل کرنے کیلئے ورلڈ بینک، ایشین بینک سمیت تمام ڈونرز اداروں کو گلگت بلتستان پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور (Wendy Gilmour) سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ کینیڈین حکومت کا صحت کا شعبہ اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے قابل تحسین کردار رہاہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کینیڈین ہائی کمشنر کو گلگت بلتستان میں سیاحت، پاور سیکٹر سمیت دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں سوشل سیکٹر کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے گلگت بلتستان تعلیم کے شعبے میں سروے کرنے والے ادارے ”اثر“ کی سروے رپورٹ کے مطابق پورے ملک میں دوسرے نمبر پر آیا ہے۔ کینیڈا واحد ملک ہے جس نے گلگت بلتستان کے سوشل سیکٹر کی بہتری کیلئے ہمیشہ تعاون کیا ہے۔ ونٹر ٹوریزم کے فروغ کیلئے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا گیا ہے اور گلگت بلتستان پہلا صوبہ ہے جس کے تمام اضلاع میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فعال کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صحت کے شعبے میں ہیلتھ کیئر کمیشن کا قیام عمل میں لایا جارہاہے۔ ہسپتالوں کو بہتر بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر وں کی کمی دور کی گئی ہے۔ انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ عوام کی بہتری کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بڑے منصوبے تعمیر کئے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات میں بغیر منصوبہ بندی بے ہنگم تعمیرات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہے لیکن توانائی کے متبادل ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے سردیوں کے موسم میں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ خطرناک حد تک بڑھ جاتا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ترقیافتہ ممالک کو بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے باہمی رواداری کے حوالے سے کینیڈین وزیر اعظم کے کردار کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈین وزیر اعظم نے دنیا بھر میں اپنے مثبت اقدامات کی وجہ سے منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈین حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت، جنگلات، خواتین کو بااختیار بنانے سمیت مختلف امور پر صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے گلگت بلتستان کو سیاحت کے حوالے سے مثالی صوبہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل کرچکا ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کیلئے بھی ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں