268

محمد علی قائد کی کسٹم کلکٹر جی بی سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اور ضلع ہنزہ، ضلع نگر و چیمبر آف کامرس کے عہدیداران کی سیما بخاری کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد

ٓاسلام آباد (پ،ر) فیڈرل پاکستان چیمبر آف کامرس انیڈ انڈیسٹریر کے نائب صدر محمد علی قائد کے ہمراہ گلگت، ہنزہ اور نگر چیمبر آف کامرس عہدیداران کا سیما بخاری کسٹم کلکٹر اسلام آباد وگلگت بلتستان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں محمد علی قائد، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اور ضلع ہنزہ، ضلع نگر و چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے مبارک باد دی اور تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی محمد علی قائد نے کہا کہ کرونا وائرس کے بدولت تاجروں کو مسائل کا سامنا ہے،

اب بھی 200کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں، سال میں 6ماہ کے لئے بارڈر کھلتا ہے روڑ کی خرابی کی وجہ سے تجارت کا سلسلہ 4ماہ تک بڑی مشکل سے چلتاہے ان مسائل کے مستقل حل کے لئے روڑ کی حالت زار کو بہتر بنانے کے ساتھ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے محکمہ ہیلتھ کے ذمہ داروں کی جانب سے اقدام اٹھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ تاجر برادری کو مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے، سیما بخاری نے وفد کو یقین دہانی کرایا کہ تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مکمل تعاون کیا جائے گا اور مزید بہتر اقدام اٹھائے جائیں گے۔ ملاقات میں وفد نے سیما بخاری کو شیلڈ بھی پیش کیا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ بھی ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں