255

آرڈر کے معاملے پر وزیر اعلیٰ دہرا معیار اپنا رہے ہیں) تحریک انصاف

ڈاکٹر اقبال کے اقرار کے بعد ثابت ہوگیا پی پی حکومت کائرہ اور لیگی حکومت برجیس طاہر کی سازشوں سے برسراقتدار آئیں، جی بی میں پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے ووٹ سے بنے گی

گلگت (رہبر نیوز) سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان فتح اللہ خان کا میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو مسائلستان بنانے کے بعد وزیر اعلی بیتکے بیانات دے رہے پاکستان کو بے دریغ لوٹنے والوں نے سکیموں کے پیسے اپنی جیب سے نہیں ملکی خزانے سے دیے ہیں وزیر اعلی میگا منصوبوں کی باتیں کرتے نہیں تھکتے اور صوبے میں 23 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا معمول ہے شعبہ صحت میں اصلاحات لانے کے دعوے دار ہسپتالوں کے چکر لگا لیں ڈاکٹروں کی کمی معمولی بات ہے ہسپتالوں میں ادویات دستیاب نہیں جبکہ لیباٹری غیر فعال ہونے کی وجہ سے غریب عوام کو لوٹا جا رہا ہے گلگت بلتستان میں شرح خواندگی ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ جبکہ روزگار کے مواقعے سب سے کم ہیں پتہ نہیں وزیر اعلی کونسی ترقی کی بات کر رہے ہیں, وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے غریب اور نادار لوگوں کے لئے قیام گاہوں اور لنگر خانوں کی بنیاد رکھی جو حفیط الرحمن کو برے لگ رہے ہیں کیونکہ وہ فطرہ طور پر غریبوں کا دکھ درد اور ان کی تکلیف کو نہیں سمجھتے ان کا تارگٹ معاشرے کا امیر طبقہ ہے پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکموت نے صحت انصاف کارڈ کا اجراء کر کیغریب دوست سکیم متعرف کرایا جبکہ کامیاب جوان, ہنر مند جوان اور احساس پروگرام جیسے سینکڑون پروگرامات یا شروع کیے جاچکے ہیں اور یا شروع ہونے کے قریب ہیں وزیر اعلی 5 سال میں ایک ایسی سکیم بتادیں جو صوبے کے تعلیم یافتہ نوجوان کو زریعہ معاش فراہم کرنے کا سبب بنا ہو اپنے گرد موجود چند لوگوں کو نوازنے کے علاوہ انہوں نے کچھ نہیں کیا وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان پاکستان کو دنیا کی نظروں میں قابل عزت بنا رہے ہیں جبکہ سابق حکمرانوں نے قرضوں کے بوج تلے دبا کر ہمارے قومی تشخص کو پوری دنیا میں مجروح کر دیا تھا اب دنیا پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے وزیر اعلی بیان بازی کے زریعے سستی شہرت کے زرائع ڈھونڈنا بند کریں صوبے میں میرٹ کی باتیں کرنے والوں نے گلگت بلتستان میں اداروں میں اقرباء پروری اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں جس سے سب واقف ہیں سرکاری نوکریاں تعلق کی بنیاد پر دینا ان کا اور ان کے سیاسی آقاوں کا وطیرہ رہا ہے اور باتیں میرٹ کی کرنا سمجھ سے بالاتر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں