282

نیٹکو ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں،قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان

ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود چیف سیکریٹری کی جانب سے نیٹکو بورڈ میٹنگنہ بلانے پر تشویش ہے، اپوزیشن لیڈر کا بیان

گلگت (پ ر) قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کے کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع خان نے کہاہے کہ نیٹکو ایسوسی ایشن اور یونینز کے مطالبات بلکل جائز ہیں اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود غریب ملازمین کے جائز مطالبات حل نہیں کرنا حیران کن ہے۔ گزشتہ پانچ سال سے میں اسمبلی میں بار بار صوبائی گورنمنٹ کو نیٹکو کے مسائل کے بارے میں آگاہ کرتا رہا لیکن اس کے باوجود ایک قومی ادارے کو صوبائی گورنمنٹ کی جانب سے اس قدر نظر انداز کرنے پر مجھے تعجب ہے،

جس ادارے سے سینکڑوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ایسے قومی ادارے کی قانون سازی کر کے سروس اسٹرکچر نہیں دینا نیٹکو ملازمین کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے، اور مزید کہا کے ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود چیف سیکریٹری کی جانب سے نیٹکو بورڈ میٹنگ نا بلانے پر تشویش ہے میں چیف سیکریٹری گلگت مطالبہ کرتا ہوں کہ جلد از جلد بورڈ میٹنگ رکھی جا? تاکہ غریب ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے،

نیٹکو نے 1974 سے لے کر آج تک چاہے وہ کرگل کی جنگ ہو یا پھر مشکل ترین راستوں کو خاطر میں نا لاتے ہو? پورے گلگت بلتستان میں گندم کی ترسیل کو یقینی بنایا اور بہترین سروس مہیا کی جو کہ ہم سب کے لیے باعث فخر ہے، نیٹکو ملازمین کے تمام مطالبات ادارے کی سروس سٹرکچر، کلریکل اپ گریڈیشن، عارضی ملازمین کی مستقلی، ڈرائیوروں کی کمیشن سمیت دیگر تمام مطالبے بالکل جائز ہیں، وزیراعلی فلفور قومی ادارے اور ملازمین کی مشکلات حل کرنے کے لیے کردار ادا کرے۔اس وقت صحت کی خرابی کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہوں جوں ہی صحت بہترہوگئی تو آکر نیٹکو ملازمین کی احتجاج کا حصہ بنوں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں