274

گلگت نلتر ایکسپریس وے کی تعمیر سے سیاحت کو فروغ ملے گا، وزیر اعلیٰ

گلگت نلتر ایکسپریس وے کے پہلے حصے گلگت زیرو پوائنٹ تا قراقرم یونیورسٹی پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے، حافظ حفیظ الرحمن

گلگت (پ،ر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت نلتر ایکسپریس وے کے جاری کام کامعائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے این ایل سی کے متعلقہ آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت نلتر ایکسپریس وے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی سابق وفاقی حکومت کی جانب سے منظور کئے جانے والے اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیاجائے۔ حکومت وسائل کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت نلتر ایکسپریس وے کی تعمیر سے سیاحت کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت نلتر ایکسپریس وے کے پہلے حصے گلگت زیرو پوائنٹ تا قراقرم یونیورسٹی پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو این ایل سی کی جانب سے گلگت نلتر ایکسپریس وے کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت نلتر ایکسپریس وے پر جاری تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور منصوبے کی معیار اور رفتار کو یقینی بنانے اور مقررہ مدت میں منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے 14 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نلتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سٹاف کی حاضری چیک کی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو گلگت کیلئے بجلی کی ترسیل کے نظام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں