257

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو سیاحت کا مرکز بنائے گی، علی امین گنڈا پور

حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے،سیاحت کے فروغ کے لیے گلگت بلتستان کے راستے پوراسال کھلا رکھنا ضروری ہیں، وزیر امور کشمیر و جی بی

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے، ویزا پالیسی میں نرمی، مثبت ٹریول ایڈوازری کی بدولت غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، سیاحت کے فروغ کے لیے گلگت بلتستان کے راستے پوراسال کھلے رکھنے ضروری ہیں،

منگل کو ایک بیان مین علی امین گنڈاپور نے کہا بابو سرٹاپ ٹنل کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ٹنل کی تعمیر سے گلگت بلتستان میں موسم سرما میں بھی سیاحت کوفروغ دیا جاسکے گا،سیاحت کے فروغ کے حوالے سے سکردو ائیرپورٹ کو اپ گریڈ کرنے کے اقدامات جاری ہیں، گلگت بلتستان میں 80 کے قریب ریسٹ ایریا بنائیجائیں گے،بہتر سہولیات کی غرض سے پی ٹی ڈی سی موٹلز کو لیز پر دیا جارہا ہے،

علی امین گنڈا پور نے کہا سعودی عرب سمیت دْنیا کی بین الاقوامی کمپنیز گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبوں میں تقریباً سو ملین ڈالرز کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے، بین الاقوامی جریدوں نے گلگت بلتستان کو دْنیا کے خوبصورت ترین علاقوں میں شامل کیا ہے،

حکومت ایک منظم اوردیرپا منصوبہ بندی کے ذریعے گلگت بلتستان کو دْنیا کی سیاحت کا مرکز بناے گی، سیاحت کے فروغ سے گلگت بلتستان میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،سیاحت کی ترقی سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں