282

کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے ایرانی قوم کا بڑا اقدام۔۔۔ فوج بھی آگئی میدان میں

کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے پوری ایرانی قوم متحد ہوگئی ایرانی فوج بھی انتظامیہ کی مدد کے لئے میدان میں آگئی۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے وائرس کے خلاف مقابلہ کرنے کے حوالے طبی عملے کا شکریہ ادا کیا کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کے کنٹرول کی طرف جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی فوج بھی تیار ہو گئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے نائب سربراہ ایڈمرل سیاری نے تہران میں اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی فوج کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے وزارت صحت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے ،، وزیردفاع امیر حاتمی نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے روزانہ بیس ہزار ٹن اینٹی انفیکشن دوا تیار کی جارہی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے کوئی سرحد نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کسی قوم، نسل اور مذہب کے درمیان فرق ہے ایران اس جیسی بیماریوں کی روک تھام کے لئےمشترکہ مرکز قائم کرنے اور زیادہ سے زیادہ علاقائی تعاون کی امید رکھتا ہے۔

ایران کے نائب وزیر صحت ایرج حریرچی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے خود ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ایران کے رکن پارلیمنٹ محمود سدیگی نے بھی کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کر دی اس سے قبل وزیر صحت ایرج حریرچی کو پریس کانفرنس کے دوران کھانستے ہوئے دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں