259

گلگت پیٹرول پمپس پر چھاپے، پیمائش میں کمی بیشی پر جرمانے عائد

اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس کا MP فورس کے ہمراہ پٹرول پمپس مالکان اور کانداروں کیخلاف کریک ڈاون

پٹرول پمپ مالکان اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر بھاری جرمانوں کے ساتھ پٹرول پمپوں کو سیل کردیں گے، اے سی گلگت

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس کا MP فورس کے ہمراہ پٹرول پمپوں اور کانداروں کا کریک ڈاون پیمائش میں کمی بیشی پرنصف درجن پٹرول پمپ اور درجنوں دکانداروں پر زائد المعیاد، ناقص اشیاء خوردہ نوش کی برآمدگی اور پرائس کنٹرول لسٹ کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے،عائد کردئے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس نے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے پٹرول پمپوں، دکانوں اور ہوٹلوں کا اچانک چھاپے مارے۔ دوران چھاپوں نصف درجن کے قریب درجن سے زائد پٹرول پمپوں پر پیمائش میں کمی بیشی پر بھاری جرمانے عائد کردئے، اس موقع پر پٹرول پمپ مالکان کو وارننگ دی کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر بھاری جرمانوں کے ساتھ پٹرول پمپوں کو سیل کردیں گے اس سے قبل میونسپل مجسٹریٹ نے ہوٹلوں او ر دکانوں کا بھی کریک ڈاون کے دوران خلاف ورزی پر ناقص صفائی پر ہوٹل مالکان اور ناقص اشیاء اور زائدالمعیاد اشیاء کی برآمدگی پر برہمی کا ظہار کرتے ہوئے بھاری جرمانے کئے اور انہیں وارننگ دی کہ وہ آئندہ ہوٹلوں میں صفائی یقینی بنائیں گے جبکہ دکاندار پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنی شکایات براہ راست الفا کنٹرول نمبر 05811-920724 پراپنی شکایات درج کرادیں تاکہ فوری کاروائی کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں