278

کرونا وائرس بچاؤ کیلئے عوام اجتماعی صدقہ دیں) سید آغا راحت حسین الحسینی

کرونا وائررس سے محفوظ رہنے کے لیے محکمہ صحت اور حکومت کی طرف سے بروقت بہترین اقدامات اٹھائے، امام جمعہ والجماعت جامع امامیہ مسجد

گلگت(جنرل رپورٹر)امام جمعہ والجماعت مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت آغا راحت حسین الحسینی نے جمعہ کے بڑے اجتماع سیخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائررس سے محفوظ رہنے کے لیے محکمہ صحت اور حکومت کی طرف سے بروقت بہترین اقدامات اٹھائے گئے ہے عوام بھی احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرے پوری دنیا سے اس وائرس سے خاتمے اور انسانیت کو محفوظ رکھنے کے لیے اجتماعی صدقہ دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنے دور حکومت میں ناانصافیوں اور ذیادتیوں پر مبنی اقدامات کیے ہے اور ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے والی پالیسیوں پرگامزن رہی ہے مخصوص علاقوں کی زمینوں کو خالصہ سرکار قرار دے کر عوام کی طرف سے کی جانے والی ترقی حیثیت اور تعمیرات کو انتظامیہ کے زریعے گرایا جارہا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں بنجر زمینوں کو ایفاد کے زریعے اباد کیا جارہا ہے یہ دوہرا معیار تعصب کی بنیاد پر اپنایا جارہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہے گلگت بلتستان کے تمام علاقوں اور عوام کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ کوہستان کیسیاسی نمائندے اور عالم کی طرف سے اسماعیلی کمیونٹی کو دھمکیاں دینا قابل مزمت عمل ہے وفاقی اور صوبائی حکومت کی ایسے دھمکیوں پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے وفاقی حکومت اور آرمی چیف صورتحال کا نوٹس لے اور دھمکیاں دینے والے عناصر اور دہشت گردوں کو لگام دیا جائے اس سیقبل رونما ہونے والے واقعات اور سانحہ کوہستان میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے سزا?یں دی جا? تاکہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہو اور علاقیکا امن برقرار رہ سکے آرمی چیف اور فورس کمانڈر سے اپیل ہے کہ بارگو سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخص کو کاروباری لین دین میں اغوا کیا گیا اس کی بازیابی کیلیے اقدامات کرے اور جلد بازیابی کو یقینی بنا? انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی ایس پی کے زریعے تعیناتیوں کو روکا جائے اور اس ادارے کو جی بی سے ختم کیا جائے وزیراعلی اور صوبائی حکومت سی ٹی ایس پی کے زریعے اپنے من پسند افراد کو نواز رہے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں