267

وزیراعلیٰ گلگت بلتستاننے کیپٹل ہسپتال گلگت، محکمہ تعمیرات کے ہیڈکوارٹر، محکمہ تعمیرات کے کمپلیکس، ریسکیو1122، تحصیل آفس گلگت اور شہر کا دورہ

گلگت (رھبر نیوز) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کیپٹل ہسپتال گلگت، محکمہ تعمیرات کے ہیڈکوارٹر، محکمہ تعمیرات کے کمپلیکس، ریسکیو1122، تحصیل آفس گلگت اور شہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعمیرات کے آفیسران کو ہدایت کی کہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک حاضری کے نظام کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ورکس کمپلیکس دورے کے موقع پر الگ ریکارڈ روم قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

محکمہ تعمیرات کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر ملازمین کی حاضری یقینی بنانے اور روڈ انسپکٹرز اور بلڈنگ انسپکٹرز کی حاضری چیک کرنے کے احکامات دیئے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبائی تعمیرات کو ہدایت کی کہ محکمہ تعمیرات این ایل سی کا اجلاس طلب کرکے اس بات کو یقینی بنائی جائے کہ گلگت نلتر ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے میں اے جی پی آر آفس گلگت تا گلگت میڈیکل سنٹر کے حصے پر فوری کام کا آغاز کیا جائے۔ این ایل سی کی جانب سے متعدد بار یقین دہانی کے باوجودابھی تک کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔ لہٰذا عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر اے جی پی آر آفس گلگت تا گلگت میڈیکل سنٹر تک فوری طور پر کام شروع کیا جائے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت شہر دورے کے موقع پر مختلف مقامات پر گاڑیوں کی بے ہنگم پارکنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک پولیس کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ جن جگہوں پر پارکنگ ایریاز موجود ہیں ان جگہوں میں شاہراہوں پر ٹریفک کی پارکنگ پر سختی سے پابند عائد کی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ریسکیو1122 آفس دورے کے موقع پر کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ملازمین کی حاضری چیک کی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ریسکیو 1122 کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ غیرضروری(FAKE) کال کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ متعلقہ تھانے میں باقاعدہ شکایت درج کرائی جائے اور نمبر کو بلیک لسٹ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے تحصیل آفس گلگت دورے کے موقع پر عوامی شکایات سنیں اور مسائل حل کرنے کیلئے ہدایات دیئے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے تحصیل آفس گلگت میں سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے ہدایت کرتے ہوئے فیلڈ وزٹ کے موقع پر اس بات کو یقینی بنائی جائے کہ تحصیل آفس میں سائلین کے مسائل سننے کیلئے سٹاف موجود ہو۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کیپٹل ہسپتال گلگت دورے کے موقع پر ہسپتال کے ملازمین کی وردی اور کارڈز آویزاں نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر معمور سٹاف کو وردی اور آفس کارڈ آویزاں کرنے کا پابند بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے دورے کے موقع پر مریضوں کے مسائل سنیں۔ نادار اور مستحق مریضوں کی جانب سے شکایت پر انڈومنٹ فنڈز سے مفت علاج کرانے کے احکامات دیئے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ ہسپتالوں کی نرسوں کی کمی کو دور کرنے کیلئے خالی آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔ جلد میرٹ پر بھرتیاں عمل میں لائی جائے گی اور ہسپتالوں میں نرسوں کی کمی کو دور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں