273

پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، اقتدار میں آکر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرینگے، جعفر شاہ

ٹہ۔۔۔۔گلگت بلتستان میں بیڈ گورننس کی انتہا ہوچکی ہے صرف سڑکوں کو گنوایا جاتا مگر علاقے میں بدترین لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے

ہماری اولین ترجیح گلگت بلتستان میں گڈ گورننس کا قیام اور تمام اضلاع کے انفراسٹریکچرسمیت نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنا ہے، صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف

گلگت(اسپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جسٹس (ر) سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بیڈ گورننس کی انتہا ہوچکی ہے صرف سڑکوں کو گنوایا جاتا کے بجلی مکمل نہیں ہے اتنے سال موجودہ حکومت نے گزارے لیکن بجلی عوام کو مہیا نہیں کر سکے، ہم نے مل کر کام کرنا ہے اور گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی مظبوط جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور پی ٹی آئی میں کسی بھی قسم کا اختلاف نہیں ہے بلکہ دوسری جماعتیں اپنی ناکامی چھپانے کے لئے پروپیگنڈے کررہے ہیں جتنے نوجوان اور پڑھے لکھے افراد پی ٹی آئی میں ہے اتنے کسی اور جماعت میں نہیں ہے ہم انشااللہ حکومت بناکر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرینگے اور بیڈ گورننس کو گڈ گورننس میں تبدیل کرینگے۔ وہ دن دور نہیں ہے اب کہ حکمران جماعت سے عوام نے ہی احتساب کرنا ہے اب مظبوط ہیں اور آنے والے انتخابات میں ہم بھرپور مقابلہ کرینگے اور مکمل تیاری ہماری ہے جو لوگ صرف کرپشن کے ریکارڈ قائم کرکے عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیل کر گڈ گورننس کا راگ الاپتے ہیں وہ یہ بتائیں اتنا سارا بجٹ آیا آخر پاور سیکٹر میں کتنا خرچ کیا گیاہے؟ اگر بجلی کے لئے کچھ خرچ کیا جاتا تو آج ہم اندھیرے میں نہیں ہوتے ہمارے پاس تمام وسائل ہیں لیکن موجودہ صوبائی حکومت عوام کو ان سے فائدہ نہیں دلا رہی ہے ہمارا اولین ترجیح گلگت بلتستان میں گڈ گورننس کا قیام اور تمام اضلاع کے انفراسٹیکچر سمیت نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنا ہے اس کے لئے نوجوان عملی سطح پر کام کریں اور اپنے حلقوں میں پی ٹی آئی کو مظبوط بنائیں نوجوان نسل اور طلبا آپس میں اتحاد قائم کریں ایک دوسرے کو برداشت کریں اور پارٹی کو مظبوط کریں کارکنان پارٹی کو مظبوط کرینگے تو پارٹی کارکنوں کو مظبوط بنائے گی۔ جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کا کپتان سید جعفر شاہ ہیں جس کو ہم مظبوط کرنا ہے اور آنے والے انتخابات میں کے لئے کارکنان کام کریں اختلافات سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے جو لوگ اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں وہ پارٹی کے ساتھ مخلص نہیں ہیں اور اب ہم نے مل کر کام کرنا ہے۔ اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکریٹریٹ میں انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے ایک دن سید جعفر شاہ کے نام سے انعقاد کئے گئے تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جسٹس (ر) سید جعفر شاہ اور فتح اللہ خان نے کارکنوں کو ہدایت کیا کہ وہ آپس میں اتحاد کے ساتھ پارٹی کو مظبوط بنانے کے لئے کام کریں اور صوبائی سیکریٹریٹ سب کے لئے کھلا ہوا ہے جو بھی مسائل ہیں وہ سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں تاکہ بروقت مسائل کو حل کیا جائے اور کارکنان کے جو بھی مسائل ہیں ان کو بھی حل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں