316

عراق اور ایران میں جی بی کے ایک ہزار زائرین پھنس گئے، حکومت سے مدد کی اپیل

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت پاکستان آنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے، پیسے اور ادویات بھی ختم ہوگئیں

گلگت(جنرل رپورٹر)عراق اور ایران میں پھنسے زائرین کی حکومت پاکستان سے زائرین کو جلد پاکستان لے جانے کے لئے حکومت سے اقدامات کرنے کی اپیل گلگت بلتستان ک تقریبا 1000 زائرین اس وقت ایران اور عراق میں موجود ہے, گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے زائرین کی سوشل میڈیا پر فریاد زائرین کے قافلوں میں زیادہ تعداد بزرگوں کی ہے زیادہ تر بزرگ ہائی بلڈ پریشر اور ہارٹ کے مریض ہیں دیگر تمام ممالک نے خصوصی پروازو کے ذریعے زائرین کو واپس منتقل کیا ہے پاکستانی حکومت جلد زائرین کو ملک منتقلی کے اقدامات اٹھائے, زائرین کی دہائی زائرین کے پاس پیسوں سمیت بزرگ مریضوں کی ادویات بھی ختم ہوگئی ہیں بروقت زائرین کو ملک منتقل نہ کیا گیا تو جانی نقصان کا خطرہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں