بڑے بڑے سیاسی رہنما جوق درجوق پی ٹی آئی کے ہمسفر بن رہے ہیں، اگر صرف پندرہ دنوں کے نوٹس پر انتخابات کا اعلان ہو تو پی ٹی آئی پھر بھی صوبے میں کلین سویپ کرے گی
گلگت(عالمگیر حسین)گلگت بلتستان پر تربیت یافتہ کرپٹ لوگوں کی حکومت ہے جنہوں نے مہدی شاہ حکومت سے بھی تربیت حاصل کی پی ٹی آئی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر کاربند ہے اگر پندرہ دنوں میں دوسرے انتخابات کرائیں جائیں تو ہم تیار ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر نائب صدر گلاب شاہ آسف، سینئر رہنما فدا حسین، میڈیا کوارڈینیٹر عامر کان و دیگر سینئر عہدیداروں نے روزنامہ رھبر سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی یقینی شکست اور انجام سے واقف ہے اور یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلی حفیظ الرحمن ہر وہ حربہ آزما رہے ہیں جس سے وہ اپنے خیال میں یقینی سشکتس سے بچنا چاہتے ہیں لیکن شکست اور ناکامی ان کا مقدرہ ہے تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر گلاب شاہ آصف نے کہا کہ انکی پارٹی پورے جی بی میں سب سے مقبول جاعت بن چکی ہے یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے سیاسی رہنما جوق درجوق پی ٹی آئی کے ہمسفر بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہے اگر صرف پندرہ دنوں کے نوٹس پر انتخابات کا اعلان ہو تو پی ٹی آئی پھر بھی صوبے میں کلین سویپ کرے گی
انہوں نے کہا کہ حفیظ سرکار نے لوگوں کے ضمیروں کی خرید و فروخت کیلئے ہر حربہ آمایا ہے بلدیاتی اداروں کے کروڑوں روپے کے فنڈز کے زریعے اور جعلی سکیموں سے با اثر شخصیات کے ضمیر خریدنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے لیکسن اس میں بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا کیونکہ چند ٹکوں کے خاطر کوئی با ضمیر اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرے گاگلاب شاہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہ کہ اگر چہ وفاق میں ہماری حکومت قائم ہے لیکن صوبے میں مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے آخری سانسیں گن رہی ہے کرسی پارٹی اور قیادت اس مرحلے پر کوئی ایسا تاثر نہیں دینا چاہتی کہ حفیظ الرحمن خود کو مظلوم بنا کر ڈھنڈورا پیٹیں بلکہ ابھی صرف چند مہینوں کی بات ہے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا آئندہ انتخابات میں دیگر جماعتوں سے تحریک انصاف کی انتخابی اتحاد کے حوالے سے انہوں نے کہا اس کا فیصلہ پارتی قیادت کریگی تاہم ہماری جماعت ہر لحاظ سے انتخابات اور حکومت سازی کے لئے مکمل طور پر تیار ہے، تحریک انصاف کے سینئر رہنماء گلاب شاہ آصف نے کہا کہ انکی جماعت صوبائی صدر سید جعفر شاہ ایڈوؤکیٹ کی قیادت میں پورے صوبے ہر ضلع اور تحصیل سطح پر ہورہے ہیں اور عوامی را بطہ مہم مکمل کرچکی ہے اور ہمیں زبردست پزیرائی اور حمایت ملی ہے انشاء اللہ قائدین کے دوراندیش حکمت عملی اور پارٹی پالیسیوں کی بدولت گلگت بلتستان میں آئندہ حکومت تحریک انصاف بنائے گی۔