Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی

امریکی صدر کیا کورونا وائرس کا شکار؟ وائٹ ہاؤس نے اہم تفصیلات بتادیں

Daily Rehbar مارچ 10, 2020
کورونا وائرس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کورونا وائرس سے مبینہ متاثرہ رکن کانگریس سے ملاقات اور امریکی صدر کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہونے سے متعلق چلنے والی خبروں پر امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس کا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ’صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کوروناوائرس سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں ہوئے ہیں۔ وائٹ ہاوس کے مطابق قرنطینہ میں موجود امریکی اراکین کانگریس سے قریبی ملاقاتوں کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیسٹ نہیں کئے گئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری اسٹیفنی گریشم کے مطابق صدر کسی ایسے شخص سے نہیں ملے جس میں کووڈ 19وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہو۔ نہ ہی صدر میں کوئی ایسی علامت پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ٹیسٹ کرنے کی کوئی ضرورت پیش آتی۔

امریکی صدر ہشاش بشاش ہیں اور ان کے ذاتی معالج ان کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا حالیہ ہدایات کے مطابق طبی ماہرین ٹیسٹ کا فیصلہ اس صورت میں کریں گے جب کسی میں اس مرض کی علامات پائی جائیں گی۔

قبل ازیں امریکی نائب صدر مائیک پنس نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیسٹ ہوئے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس سوال کو وائٹ ہاوس تک پہنچادیں گے اور امید ہے اس پر فوری جواب بھی آجائے گا۔

مائیک پنس سے سوال کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی وہاں موجود تھے، صحافیوں نے ان سے بھی یہی سوال کیا تاہم امریکی صدر بغیر کوئی جواب دیئے وہاں سے چلے گئے۔

یاد رہے کہ امریکی وائٹ ہاوس کے نامزد چیف آف سٹاف میڈووز ، جارجیا سے رکن کانگریس ڈوگ کولنز اور فلوریڈا سے منتخب رکن میٹ گائٹز کرونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، کہا جارہا ہے کہ جمعہ کو جب امریکی صدر وبائی امراض کے کنٹرول کے ادارے کے دورے پر گئے تو وہاں ڈوگ کولنز نے ان سے مصافحہ کیاتھا۔ اس مصافحے کے بعد بین الاقوامی میڈیا میں مختلف قیاس آرائیاں کی گئی تھیں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: سکردو تا راولپنڈی روٹ پر بغیر پرمٹ چلنے والے گاڑیوں کو ہرگز اجازت نہیں ہوگی:ڈپٹی کمشنر سکردو
Next: پیپلزپارٹی غم اور دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے,پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.