278

گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توثیق) ادارے 31مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ

۔3افراد کا کرونا وائرس سے متاثر ہونا افسوسناک ہے، وفاقی حکومت وائرس سے نمٹنے کیلئے جی بی حکومت کی مدد کرے، حفیظ الرحمن

گلگت(جنرل رپورٹر)کرونا وائرس پھلینے کے خطرے کے پیش نظر گلگت بلتستان میں سرکاری و غیر سرکاری تمام تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ اور فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے تمام امتحانی پرچے غیر معینہ مدت تک ملتوی نیا شیڈول جاری کیا جا? گا نوٹیفکیشن جاری۔ کرونا وائرس کے پھیلا? کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت کی سفارش پرگلگت بلتستان میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کے فیصلے میں توسیع دے کر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا صوبائی حکومت نے محکمہ صحت کی سفارش پر کرونا وا?رس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی ادارے یکم اپریل تک بند رکھنے۔ امتحانات ملتوی کرنے اور کیڈٹ کالج سکردو اور چلاس میں ہونے والے انٹری ٹیسٹ بھی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تمام سرکاری و نجی سکولز کالجز اور یونیورسٹیاں مکمل طور پر بند رہینگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں