378

انجمن تاجران کا 21مارچ سے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار) حکومت فیصلہ ماننے سے انکار

محمد ابراہیم کی زیر صدارت اہم اجلاس، مسعود الرحمن، قاری زمان، حاجی دلدار حسین، حاجی غلام حسین و دیگر رہنماؤں کی شرکت، حکومتی فیصلے پر کڑی تنقید

گلگت(جنرل رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر محمد ابراھیم منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکریٹری مسعودالرحمان سینئر نائب صدر قاری شیر زمان تاجر رہنما حاجی دلدار حسین حاجی غلام حسین حیات گل حاجی منہاج الدین محمد حسین علی بیگ حاجی مشتاق سمیت بڑی تعداد میں تاجروں کی شرکت اجلاس میں کرونہ وائرس کی وجہ سے حکومت کی کارگردگی پہ شدید تنقید کی گئی اور حکومت کی مارکیٹوں اور بازاروں کو تاجر برادری کو اعتماد میں لیے بغیر بند کرنے کے فیصلے پہ بھی برہمی کا اظہار کیا گیا حکومت اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے کے لیے تاجر برادری کو قربانی کا بکرا بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے حکومت تاجر برادری کو اعتماد میں لیتی تو بہترین قسم کا حل نکال کر حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے مگر افسوس کی بات ہیکے ہمیں پوچھے بغیر ہمارے کاروبار کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہے انجمن تاجران گلگت بلتستان نے صوبائی حکومت کی 21 مارچ سے مارکیٹیں بند کرنے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہو? ماننے سے انکار کردیا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے انجمن تاجران کو اعتماد میں لئے بغیر دوکانیں اور مارکیٹیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس کو ہم تسلیم ہی نہیں کرتے ہیں اس قسم کا کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے انجمن تاجران کو اعتماد میں لیا جاتا تو ہم ساتھ دیتے گلگت سے تعلق رکھنے والے تاجر برادری کا ہنگامی اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں کورنا وائرس کا پھیلاؤ حکومت کی نااہلی ہے حکومت تفتان میں ہی زائرین کو روک کر ان کا علاج کرتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں