360

کورونا وائرس: سعودی عرب سے آئی بڑی خوشخبری، عوام نے سکھ کا سانس لے لیا

مملکت میں کوروناوائرس ترکی، برطانیہ، اسپین فرانس اور ایران سیمت دیگر مملک سے منتقل ہوا جو شہری مذکورہ ممالک سے سعودی عرب پہنچا ان میں وائرس پایا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب میں مزید 67 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد مملکت میں مہلک وائرس کے مریضوں کی تعداد 238 بتائی گئی تھی۔

سعودی عرب میں کوروناوائرس کے مجموعی مریضوں میں سے مزید دو مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مملکت میں کوروناوائرس ترکی، برطانیہ، اسپین فرانس اور ایران سیمت دیگر مملک سے منتقل ہوا جو شہری مذکورہ ممالک سے سعودی عرب پہنچا ان میں وائرس پایا گیا۔

کوروناوائرس کے مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ سعودی محکمہ صحت نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجموعی تعداد میں سے صرف چھ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں باقیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں وائرس سے بچنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ادھر سعودی عرب میں ماسک کی سرکاری قیمت مقرر کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ایک ماسک کی قیمت 60 ہللہ سے ایک ریال تک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں